نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

نئے ڈومیسٹک کنٹریکٹس، پی سی بی کا کھلاڑیوں کے معاوضے میں بڑے اضافہ کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئے ڈومیسٹک کنٹریکٹس میں کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بھاری اضافوں کا فیصلہ کرلیا ہے، فٹنس سے مشروط سینٹرل کنٹریکٹس 150 کھلاڑیوں کو ملیں گے

پی سی بی نے اگلے ڈومیسٹک سیزن کے لیے پلان فائنل کرلیا ہے، سیزن کا شیڈول اگلے ہفتے جاری کردیا جائے گا۔

شیڈول کے بعد پلیئرز کے کنٹریکٹس کو حتمی شکل دی جائے گی، اس سیزن میں کنٹریکٹ کی تعداد 150 کھلاڑیوں تک محدود کردی جائے گی جبکہ گزشتہ دورانیے میں 360 پلیئرز کو ڈومیسٹک کنٹریکٹ دیے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کھلاڑیوں کو 3 یا 4 کیٹیگریز میں تقسیم کرے گا، ٹاپ کیٹیگری کے کھلاڑی کو 5 لاکھ روپے سے زائد ماہانہ معاوضہ ملے گا۔

گزشتہ سیزن میں ٹاپ کیٹیگری کے پلیئرز کے لیے 3 لاکھ روپے ماہانہ معاوضہ تھا، اس بار کھلاڑیوں کی میچ فیس بھی بڑھے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی خواتین کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس اور ڈومیسٹک کنٹریکٹس میں بھی بہتری لا رہا ہے، جس کے بعد خواتین کرکٹرز کا معاوضہ دوگننا ہو جائے گا۔

مزید خبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ کو فالو کریں اور ایک پیارا سا جملہ کمنٹ کردا ہے اوکے پیارے بھائیو

تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں