![]() |
| چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ کپتانوں سے متعلق فیصلہ کوچ اور سلیکٹرز کریں گے، کپتانوں سے متعلق معاملات کوچ اور سلیکٹرز پر چھوڑے ہوئے ہیں۔ |
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تعمیراتی پروجیکٹ کے معائنہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 30 ستمبر تک بیسمنٹ کا کام مکمل کر لیا جائے گا، تین تین ہفتے میں ایک ایک فلور مکمل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پویلین اسٹیل کا ہوگا، 31 دسمبر تک مین بلڈنگ تعمیر ہوگی جبکہ 31 دسمبر تک جو کام مکمل ہو سکتا ہو گا اسے مکمل کیا جائے گا۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم کے تمام انکلوژرز نئے بنیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی اسٹیڈیم کا کام روک دیا گیا ہے، جو کام شروع کیا اسے ختم کیا جائے گا جبکہ کراچی اسٹیڈیم میں کام تیزی سے جاری ہے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں دبئی کی طرز پر نیا اسٹیڈیم بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کے قریب ہوٹل کا کام چیمپئنز ٹرافی کے بعد شروع ہوگا، انٹرنیشنل ہوٹل چین کو لایا جائے گا، بورڈ کو ریونیو ملے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔رپورٹ محمد تنویر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں