نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا آغاز ہو گیا

  فیصل آباد میں قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا آغاز ہو گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی، امام الحق، حارث رؤف سمیت 10 کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ شان مسعود اور بابر اعظم سمیت دوسرے کرکٹرز کے فٹنس 9 ستمبر کو ہوں گے۔ ہائی پرفارمنس سینٹر میں قومی ٹیم کے فزیو اور ٹرینر فٹنس ٹیسٹ لے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ 30 جون کو پاکستانی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ دینے سے قبل انہیں فٹنس ٹیسٹ سے مشروط کر دیا تھا۔ ٹیسٹ پاس کرنے کے لیے معیار 60 فیصد کر دیا گیا ہے جو کہ عالمی سطح پر 50 فیصد قرار دیا جاتا ہے۔ مزید ایسی خبروں کے لئے ہماری ویب سائٹ کو فالو کریں شکریہ

کپتانوں کا فیصلہ کوچ اور سلیکٹرز کریں گے، چیئرمین پی سی بی

  چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ کپتانوں سے متعلق فیصلہ کوچ اور سلیکٹرز کریں گے، کپتانوں سے متعلق معاملات کوچ اور سلیکٹرز پر چھوڑے ہوئے ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تعمیراتی پروجیکٹ کے معائنہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 30 ستمبر تک بیسمنٹ کا کام مکمل کر لیا جائے گا، تین تین ہفتے میں ایک ایک فلور مکمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پویلین اسٹیل کا ہوگا، 31 دسمبر تک مین بلڈنگ تعمیر ہوگی جبکہ 31 دسمبر تک جو کام مکمل ہو سکتا ہو گا اسے مکمل کیا جائے گا۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم کے تمام انکلوژرز نئے بنیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی اسٹیڈیم کا کام روک دیا گیا ہے، جو کام شروع کیا اسے ختم کیا جائے گا جبکہ کراچی اسٹیڈیم میں کام تیزی سے جاری ہے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں دبئی کی طرز پر نیا اسٹیڈیم بنایا جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کے قریب ہوٹل کا کام چیمپئنز ٹرافی کے بعد شروع ہوگا، انٹرنیشنل ہوٹل چین کو لایا جائے گا، بورڈ کو ریونیو ملے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔رپورٹ محمد تنویر ۔۔۔۔...

معین علی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

  انگلینڈ کے کرکٹر معین علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ معین علی ٹیسٹ کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائر ہو چکے اب انہوں نے ہر فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ معین علی کو آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے زیر غور نہیں لایا گیا۔ معین علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان برطانوی جریدے سے خصوصی گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں 37 سال کا ہو چکا ہوں، آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے منتخب نہیں کیا گیا، میں نے انگلینڈ کے لیے بہت کرکٹ کھیل لی ہے، اب یہ وقت نئی نسل کا ہے اس کا مجھے بتایا گیا ہے۔ معین علی کا کہنا ہے کہ میں نے محسوس کیا کہ یہ مناسب وقت ہے میں نے اپنا حصہ پورا کر دیا ہے، اگرچہ میں ریٹائر ہو رہا ہوں، میں یہ محسوس نہیں کرتا کہ میں بہت زیادہ اچھا نہیں ہوں۔ انگلینڈ کے کرکٹر نے کہا کہ میں اب بھی کھیل سکتا ہوں لیکن میں سمجھتا ہوں ٹیم نے ایک اور سرکل میں آگے بڑھنا ہے، مجھے انگلینڈ کی جانب سے کھیلنے پر ہمیشہ فخر رہا ہے۔ واضح رہے کہ معین علی نے 68 ٹیسٹ، 138 ون ڈے اور 92 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔ مزید ایسی خبروں کے لئے ہماری ویب سائٹ کو فالو ...

شبیر احمد نے ناانصافیوں سے مایوس ہو کر کوچ کا عہدہ چھوڑ دیا

  سابق ٹیسٹ کرکٹر شبیر احمد نے گراس روٹ لیول پر ناانصافیوں سے مایوس ہو کر ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان کے کوچ کا عہدہ چھوڑ دیا۔ شبیر احمد نے سوشل میڈیا پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے گراس روٹ لیول پر کرکٹ کی خدمت کا عہد کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گراس روٹ لیول پر مسائل ہی مسائل ہیں، گروپ بندی ہے، وزراء تک تعلقات ہیں، میرٹ پر اگر ہم کام کرنا چاہیں تو بہت مشکل پیش آتی ہے۔ سابق فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ یہاں پر جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا سسٹم چلتا ہے، میرٹ کا خیال نہیں رکھا جاتا، ایک لڑکا پورا سال محنت کرتا ہے جبکہ دوسرا سفارش کرا کے اس کی جگہ مار دیتا ہے۔ شبیر احمد نے مزید کہا کہ انہی معاملات کی وجہ سے ہماری کرکٹ یہاں پہنچی اور ہم بنگلا دیش سے بھی ہار گئے، مایوسی اور تکلیف ہے لیکن گراس روٹ کرکٹ سے الگ ہو رہا ہوں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی سی بی نے مجھے قومی سطح پر موجودہ اسٹرکچر میں کوئی پیشکش نہیں کی۔ مزید ایسی خبروں کے لئے ہماری ویب سائٹ کو فالو کریں شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔رپورٹ محمد تنویر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قتل کا مقدمہ: شکیب الحسن بنگلا دیش واپس نہیں جا رہے

  بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن وطن واپس نہیں جا رہے۔ ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق شکیب الحسن فی الحال کراچی سے دبئی چلے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ شکیب الحسن نے کراچی سے دبئی کا ٹکٹ حاصل کیا تھا اور وہ رات کو ٹیم سے الگ ہو کر تنہا فلائٹ ای کے 607 سے دبئی چلے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شکیب الحسن کی بنگلا دیش واپسی کا فیصلہ نگراں حکومت کرے گی۔ واضح رہے کہ شکیب الحسن کے خلاف فیکٹری ملازم کے قتل کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ شکیب الحسن کو دورۂ پاکستان سے نکال کر تحقیقات کے لیے بلانے کے لیے بی سی بی کو لیگل نوٹس بھی بھجوایا گیا تھا۔ مزید ایسی خبروں کے لئے ہماری ویب سائٹ کو فالو کریں شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔رپورٹ محمد تنویر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

رونالڈو کا یوٹیوب چینل گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل

  فٹ بال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ کرسٹیانو رونالڈو کے یوٹیوب چینل کو گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر 21 اگست کو انٹری دیتے ہی کئی ریکارڈز توڑ دیے۔ تاہم اب رونالڈو کے یوٹیوب چینل ’یور کرسٹیانو‘ نے عالمی ریکارڈ بُک ’گینیز ورلڈ ریکارڈ‘ میں جگہ بنا لی ہے۔ گینیز ورلڈ ریکارڈ نے 39 سالہ النصر اسٹار کے یوٹیوب چینل کو 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ سبسکرائبرز حاصل کرنے والے چینل کے طور پر تسلیم کر لیا ہے۔ یوٹیوب ریکارڈز پر نظر رکھنے والی سائٹ وکی ٹیوبیا کے مطابق رونالڈو کے چینل نے صرف 22 منٹ میں 1 لاکھ سبسکرائبرز، 47 منٹ میں 10 لاکھ سبسکرائبرز اور 11 گھنٹے 31 منٹ میں10ملین سبسکرائبرز حاصل کر لیے تھے۔ مزید ایسی خبروں کے لئے ہماری ویب سائٹ کو فالو کریں شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔رپورٹ محمد تنویر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

راولپنڈی: پاک بنگلا دیش دوسرے ٹیسٹ کا ٹاس تاخیر کا شکار

  پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہونے والے آج دوسرے ٹیسٹ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہے۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں ٹاس تاحال نہیں ہو سکا۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ پاکستان نے میچ کے لیے 12 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔ گزشتہ روز راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بیٹے کی ولادت کے سبب ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپنر ابرار احمد اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں، آل راؤنڈر عامر جمال فٹنس ٹیسٹ پاس نہیں کرسکے۔ واضح رہے کہ بارش کے باعث پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں میچ سے قبل آخری تیاریوں سے محروم رہیں۔ مزید ایسی خبروں کے لئے ہماری ویب سائٹ کو فالو کریں شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔رپورٹ محمد تنویر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چیمپئنز ون ڈے کپ کے شیڈول کا اعلان

  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 12 سے 29 ستمبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا جس میں ملک کے 150 بہترین کرکٹرز حصہ لیں گے۔ 50 اوورز کا یہ ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا، افتتاحی میچ پینتھرز اور وولوز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ چار دنوں میں تین پلے آف ہوں گے جبکہ فائنل اتوار 29 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ پی سی بی نے پیر کے روز پانچ چیمپئن مینٹورز کا اعلان کیا تھا، ان کی ٹیموں اور 15 رکنی اسکواڈز کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔ لائنز اور پینتھرز کے درمیان 16 ستمبر کو ہونے والا میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 9.30 بجے شروع ہوگا جبکہ باقی تمام میچ سہ پہر 3 بجے شروع ہوں گے۔ لائنز اینڈ پینتھرز کا میچ اس لیے صبح ہوگا تاکہ ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ویمن اور جنوبی افریقا ویمن کے میچ کو براہ راست نشر کرنے کا موقع مل سکے۔ ایونٹ کا شیڈول 12 ستمبر: وولوز بمقابلہ پینتھرز 13 ستمبر: اسٹالیئنز بمقابلہ لائنز 14 ستمبر: ڈولفنز بمقابلہ پینتھرز 15 ستمبر: وولوز بمقابلہ اسٹالیئنز 16 ستمبر: لائنز بمقاب...

ویرات کوہلی کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل

  بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں وہ ساتھی کرکٹر شبمن گل کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ انٹرنیٹ صارفین نے ویرات کوہلی کی ڈیپ فیک ویڈیو کو سوشل میڈیا پر جعلی قرار دیا اور ساتھ ہی کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ( اے آئی) تو بہت ہی خطرناک ہے۔ بھارتی کرکٹ سرکٹ میں ویرات کوہلی اور سچن ٹنڈولکر کے درمیان موازنہ مسلسل بڑھ رہا ہے، 35 سالہ کرکٹر کو کئی مداحوں نے ’اب تک کا عظیم کھلاڑی‘ قرار دیا ہے جبکہ کچھ نے ماسٹر بلاسٹر کو بھارت کا اب تک کا بہترین بیٹر قرار دیا۔ اس بحث میں ایک نئی انٹری ہوئی ہے، وہ 24 سالہ نوجوان بیٹر شبمن گل کی ہے، جس نے اپنے ٹیلنٹ، شاندار تکنیک اور کئی بار کی شاندار پرفارمنس سے کرکٹ فینز اور ماہرین کو متاثر کیا۔ نوجوان کرکٹر سے بہت سے بھارتی متاثر ہیں اور وہ اسے بھارت کا اگلا بڑا کھلاڑی قرار دے رہا ہے، ایسے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس نے بڑی بحث کھڑی کردی ہے۔ جعلی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویرات کوہلی نوجوان کرکٹر کا نام لے کر انہی...

فرانسیسی صدر نے پیرالمپکس گیمز 2024 کا افتتاح کردیا

  فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے پیرالمپکس گیمز 2024 کا افتتاح کردیا ۔ رپورٹس کے مطابق 4 ہزار سے زائد ایتھلیٹس کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ 8 ستمبر تک جاری رہنے والے کھیلوں میں حیدر علی واحد پاکستانی ایتھلیٹ ہیں، حیدر علی پانچویں بار پیرالمپکس میں ملک کی نمائندگی کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ ٹوکیو میں حیدر علی نے Discus throw ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔رپورٹ محمد تنویر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کی 6 درجے تنزلی

  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیس ٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ کر دی، بابر اعظم کی رینکنگ میں 6 درجے تنزلی ہوئی ہے۔ آئی سی سی کی رینکنگ میں بابر اعظم تیسرے سے نویں نمبر پر چلے گئے۔ محمد رضوان کی رینکنگ میں 7 درجے بہتری آئی ہے، عثمان خواجہ اور محمد رضوان کے یکساں پوائنٹ کے ساتھ دسویں اور 11 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ محمد رضوان ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، یہ ان کے کیریئر کی بہترین رینکنگ ہے۔ سعود شکیل کی رینکنگ میں بھی بہتری آئی ہے وہ 14 ویں سے 13 ویں نمبر آ گئے۔ انگلینڈ کے جو روٹ پہلے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے نمبر پر برقرار ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل تیسرے نمبر موجود ہیں جبکہ ہیری بروک 3 درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔ ٹیسٹ بولرز میں ایشون کا پہلا نمبر برقرار ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی 2 درجے تنزلی کے بعد 10 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کا پہلا نمبر برقرا...

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سابق صدر سمیت 22 افراد پر تاحیات پابندی

  پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی نارملائزیشن کمیٹی نے سابق صدر اشفاق حسین سمیت 22 افراد پر تاحیات پابندی عائد کردی۔ ان افراد پر پی ایف ایف ہاوس پر قبضہ اور متوازی تنظیم بنانے کا الزام تھا، پابندی کا فیصلہ پی ایف ایف ڈسپلنری کمیٹی نے کیا۔ پابندی کا شکار افراد میں سید اشفاق حسین شاہ، ظاہر شاہ، عامر ڈوگر اور سردار نوید حیدر بھی شامل ہیں۔ شرافت حسین بخاری، نوید اکرم، رحیم بلوچ اور دوست محمد خان پر بھی پابندی عائدکی گئی ہے جبکہ محمد نعمان، رانا اشرف، سعید رسول، عزیز اللّٰہ بھی تاحیات فٹبال سے آوٹ ہیں عزیز اللّٰہ، فقیر محمد، فرزانہ روف، محمد سلیم، تصور عزیز اور صدیق شیخ پر بھی پابندی کی گئی ہے۔ مزید ایسی خبروں کے لئے ہماری ویب سائٹ کو فالو کریں شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔رپورٹ محمد تنویر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پی سی بی کا دوسرے ٹیسٹ میں طلباء کیلئے مفت داخلے کا اعلان

  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں طلباء کے لیے مفت داخلے کا اعلان کر دیا۔ پی سی بی نے کہا ہے کہ اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے طلباء کو تعلیمی ادارے کا کارڈ ساتھ لانا ہو گا، طلباء کسی بھی وی آئی پی اور پریمیئم انکلوژر سے میچ دیکھ سکیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ طلباء کے لیے مفت داخلے کی پالیسی کا اطلاق پی سی بی گیلری یا پلاٹینم باکس میں نہیں ہو گا۔ واضح رہے کہ راولپنڈی میں دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے 3 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔رپورٹ محمد تنویر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جے شاہ بلامقابلہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب ہوگئے

  بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے نئے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جے شاہ بلامقابلہ آئی سی سی کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔ نئے چیئرمین کی مدت کا آغاز یکم دسمبر سے ہوگا۔ واضح رہے کہ آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے نے گزشتہ ہفتے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔ مزید ایسی خبروں کے لئے ہماری ویب سائٹ کو فالو کریں شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔رپورٹ محمد تنویر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھارت: کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں کی مقبولیت میں اضافہ

  پیرس اولمپکس کی وجہ سے بھارت میں کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں کی مقبولیت بڑھنے لگی۔ جیولین تھرور نیرج چوپڑا کی وجہ سے بھارت میں جیولین تھرو کی مقبولیت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں جیولین کی کلاسز کی تلاش میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جیولین کی کلاسز کی تلاش میں 825 فیصد اضافہ ہوا ہے۔  اس کے علاوہ شوٹنگ اور آرچری کی کلاسز کی تلاش میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، دہلی، کولکتہ، ممبئی، پونے، چنائی، بنگلور، حیدر آباد، احمد آباد اور پٹنا میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔  بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پیرس اولمپکس کے بعد نیرج چوپڑا اور مانو بھاکر کی وجہ سے بھارتی شہریوں میں کھیلوں کا شوق بڑھنے لگا ہے۔ کھیلوں میں حصہ لینے اور ٹریننگ کے لیے کلاسز کی تلاش کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے، یہ اضافہ 26 جون سے 12 جولائی کے مقابلے میں ریکارڈ کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پسٹل شوٹ میں 282، رائفل شوٹنگ میں 230، آرچری میں 193 فیصد، فینسنگ میں 162 فیصد اور ہاکی میں 81 فیصد ٹریننگ کی تلاش میں اضافہ ہوا ہے۔ مزید ایسی خبروں کے لئے ہماری ویب سائٹ کو فالو کریں شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔...

رونالڈو کا ریٹائرمنٹ سے متعلق بڑا اعلان

  فٹ بال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ معروف پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق لب کشائی کر دی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیائے فٹ بال کے مقبول ترین کھلاڑی نے حالیہ انٹرویو میں آئندہ 3 برس میں ریٹائر ہونے کا عندیہ دے دیا۔ خیال رہے کہ 39 سالہ فٹبال کے لیجنڈری کھلاڑی اس وقت سعودی پرو لیگ میں ٹیم النصر کی نمائندگی کر رہے ہیں جس میں انہوں نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیرباد کہنے کے بعد دسمبر 2022ء میں شمولیت اختیار کی تھی۔ حالیہ انٹرویو میں رونالڈو نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں جلد ہی ریٹائر ہو جاؤں گا یا نہیں، مجھے لگتا ہے کہ ابھی فٹ بال کے میدان میں بہت کچھ کرنا ہے لیکن ممکنہ طور پر اگلے 2 یا 3 سال میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دوں گا، مگر یہ یقینی ہے کہ میں النصر سے ہی اپنی ریٹائرمنٹ لوں گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اس کلب میں بہت خوش ہوں، مجھے اس ملک میں اچھا لگتا ہے، سعودی عرب میں کھیل کر خوش ہوں اور اسے ریٹائرمنٹ تک جاری رکھنا چاہتا ہوں۔ مزید ایسی خبروں کے لئے ہماری ویب سائٹ کو فالو کریں شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔رپورٹ محمد تنویر ...

جب تک شکیب الحسن مجرم قرار نہیں پاتے کھیلتے رہیں گے: بنگلا دیش کرکٹ بورڈ

  بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کا کہنا ہے کہ شکیب الحسن کو وطن واپس نہیں بلایا جائے گا، جب تک وہ مجرم قرار نہیں پاتے کھیلتے رہیں گے۔ بی سی بی سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ قتل کے کیس میں نامزد ہونے پر شکیب الحسن پر پابندی لگائی جائے جبکہ مقدمے میں نامزد ہونے کے بعد بی سی بی کو لیگل نوٹس بھی بھجوایا گیا تھا۔ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر فاروق احمد کا کہنا ہے کہ شکیب الحسن کھیلتے رہیں گے، لیگل نوٹس موصول ہو گیا ہے، جواب دیا ہے کہ وہ ابھی کھیل جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ایف آئی آر درج ہوئی ہے اور ابتدائی مرحلے میں ہے، بہت کچھ ہونا باقی ہے، جب تک جرم ثابت نہ ہو جائے وہ کھیلیں گے۔ فاروق احمد کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش نے پاکستان کے بعد بھارت جانا ہے، ہم چاہتے ہیں وہ سیریز بھی کھیلیں، شکیب الحسن ہمارا کنٹریکٹڈ کھلاڑی ہے، ہم قانونی معاونت کریں گے۔  میڈیا رپورٹ کے مطابق شکیب الحسن پاکستان کے خلاف سیریز کے بعد انگلینڈ جائیں گے، جہاں وہ سرے کی جانب سے 4 روزہ میچ کھیلیں گے۔ بی سی بی نے پہل...

پاکستان شاہینز نے بنگلادیش اے کو پہلے ایک روزہ میچ میں 8 وکٹوں سے ہرادیا

  پاکستان شاہینز نے بنگلادیش اے کو پہلے ایک روزہ میچ میں 8 وکٹوں سے ہرادیا ۔ پاکستان شاہینز نے 184 رنز کا ہدف 28ویں اوورز میں 2 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ حسیب اللّٰہ 73 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، عثمان خان نے 73 رنز اسکور کیے۔ بنگلادیش اے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 36 اوورز میں 183 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ پاکستان شاہینز کی جانب سے عباس آفریدی نے 38 رن دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلادیش اے کے سیف حسن نے 58 رنز اسکور کیے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ 28 اگست کو اور تیسرا 30 اگست کو کھیلا جائے گا۔ مزید ایسی خبروں کے لئے ہماری ویب سائٹ کو فالو کریں شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔رپورٹ محمد تنویر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شاہد آفریدی نے نواسے کیلئے کیا دعا کی؟ ویڈیو وائرل

  پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے نواسے کے ہمراہ ویڈیو شیئر کردی، ویڈیو میں شاہد آفریدی نواسے کیلئے دعا بھی کی۔ شاہد خان آفریدی نے نواسے کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ فیس بک پر شیئر کی، جس میں وہ اسے گود میں اٹھائے پیار کرتے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں شاہد خان آفریدی سیاہ پینٹ اور ٹی شرٹ پہنے ہوئے ہیں، جبکہ وہ نواسے کو گود میں لیے ہوئے ہیں ان کی بیٹیاں بھی ان کے ساتھ ہیں۔ شاہد خان آفریدی نے اپنی بیٹیوں سے نواسے کو پیار کرنے کا کہا تو اس دوران ان کی بیٹیاں اپنے بھانجے یعنی شاہین شاہ آفریدی کے بیٹے کو بے اختیار پیار کرنے لگتی ہیں۔  سابق کپتان اس دوران اپنی بیٹیوں سے کہتے ہیں کہ ان کیلئے دعا کرنی ہے اللّٰہ تعالیٰ اسے صراط مستقیم پر چلائے، جس کے جواب میں اُن کی بیٹیوں نے آمین کہا۔ مزید ایسی خبروں کے لئے ہماری ویب سائٹ کو فالو کریں شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔رپورٹ محمد تنویر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کردیا گیا

  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ آئی سی سی شیڈول کے مطابق ویمنز ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 23 میچز دبئی اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔ شیڈول کے مطابق ایونٹ میں 10 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان سمیت بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کو رکھا گیا ہے۔ میگا ایونٹ کے دوسرے گروپ میں جنوبی افریقہ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلادیش اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ شیڈول کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز 3 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف شارجہ میں کرے گی۔ قومی ویمنز ٹیم اپنا دوسرا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 6 اکتوبر کو دبئی میں کھیلے گی جبکہ تیسرا میچ 11 اکتوبر کو آسٹریلیا کے ساتھ ہوگا۔ شیڈول کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم گروپ مرحلے کا اپنا آخری میچ 14 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ ویمنز ورلڈ کپ کے دونوں سیمی فائنلز 17 اور 18 اکتوبر کو دبئی اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل میچ 20 اکتوبر کو دبئی میں شیڈول کیا گیا ہے۔ ایونٹ میں 28 ستمبر سے یکم اکتوبر تک 10 وارم اپ میچز ...